راولاکوٹ،میونسپل کارپوریشن کے مئیر کے انتخاب پر مذاکرات کامیاب

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کے مئیر کا انتخاب سیاسی جماعتوں کے لیے چیلنچ بن چکا ہے .کارپوریشن کی حدود مٰں 22 وارڈز ہیں جن سے 22 ممبرز منتخب ہوئے ہیں جن میں‌ایک خاتون ممبر بھی شامل ہیں.مئیر کے انتخاب کے لیے 12 ووٹوں کی ضرورت ہے لیکن کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس انفرادی طور پر اکثریت نہیں‌ہے کہ وہ مئیر کی دوڑ میں شامل ہو .غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق جموں کشمیر پیپلز پارٹی 7نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ،دوسرے نمبر پر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ہے جس کے پاس 4 نشستیں‌ہیں.اس طرح مسلم لیگ ن آزادکشمیر اور پی ٹی آئی کے پاس 3،3 نشستیں ہیں اور 5 آزادامیدوار کامیاب ہوئے ہیں.بدھ کو ایک پیش رفت ہوئی کہ پی پی پی اور ن لیگ کے درمیان مئیر شپ کے حوالے سے بات چیت ہوئی .ذرائع کے مطابق اس بات پر اتفاق ہوا کہ دنوں جماعتیں مل کر مئیر شپ کے لیے اپنا امیدوار دیں‌گئیں.اس حوالے سے دنوں جماعتوں کے مقامی رہنماء جمعرات کو پریس کانفرنس کریں گی.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں