راولاکوٹ ،مخصوص نشستوں پر انتخابات ، نتائج غیر متوقع

راولاکوٹ (دھرتی نیوز ) بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مخصوص نشستوں کے انتخابات مکمل ہو گے۔ غیر حتمی نتائج کے اعلان کے مطابق ضلع کونسل پونچھ کی 9 مخصوص نشستوں پر کسان کی نشست مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد پرویز خان نے کامیابی حاصل کی ۔ یوتھ کی چار نشستوں پر اویس لیاقت(جے کے پی پی)،دانش آزاد (پی پی پی)، رضوان مصطفی (پی ٹی آئی) ، محمد غفار خان (ن لیگ)، کامیاب ہوئے ہیں۔ضلع کونسل کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر روش یعقوب (ن لیگ )،صفیعہ لطیف (پی پی پی)، اور کنول رحیم خان(پی ٹی آئی) کامیاب ہوئی ۔میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کی 7 مخصوص نشستوں کے نتائج کے مطابق یوتھ کی 03 نشستوں پر یوتھ کی تین نشستوں پر رضوان خادم (جموں کشمیر پیپلز پارٹی )،محمد محفوظ ( پی ٹی آئی) اور احسان اعجاز(مسلم لیگ ن )نے ایک ایک نشست حاصل کی۔خواتین کی تین نشستوں میں سےعظمی مقصود ( پی ٹی آئی ) ،عشاء (پاکستان پیپلز پارٹی)، اور نازیہ جنت( جموں کشمیر پیپلز پارٹی) نے ایک ایک نشست حاصل کی ۔کسان کی نشست پر جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے امیدوار صابر صادق اور ن لیگ کے امیدوار خالد بشیر کے درمیان دس دس ووٹ برابر ہونےتاہم ٹاس پر جے کے پی پی کے امیدوار صابر صادق کامیاب ہو گے۔ واضح رہے کہ یوتھ کی ایک نشست پر بھی ٹاس سے فیصلہ کیا گیا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں