راولاکوٹ ،کالے پائپوں سے بھری گاڑی پولیس نے ضبط کر لی

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) راولاکوٹ پولیس نے شہر کے قریب سے ایک سوزوکی وین کو ضبط کر لیا جس پر پانی کی ترسیل والے کالے پائپ لوڈ تھے۔ یہ سوزوکی وین راولپنڈی سے آ رہی تھی جسے شک کی بنیاد پر پاسپورٹ آفس کے قریب بعض سیاسی کارکنوں نے روکا۔ ڈرائیور کے پاس موجود بلٹی ایسے افراد کے نام کاٹی گئی تھی جو الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار ہیں۔ ماضی میں بھی اس جماعت پر نقد رقم اور اشیاء تقسیم کرنے کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں ۔ ابھی تک ان پائپوں کی ملکیت کا کوئی دعویدار سامنے نہیں آیا اور نہ ہی ان افراد نے تردید کی جن کے نام بلٹی پر درج ہیں۔ اس سارے واقعے کی اطلاع الیکشن کمیشن کو بھی دے دی گئی ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں