راولاکوٹ ، گرفتار شدگان کو رہا کر دیا جائے ،یو کے پی این پی

برسلز(دھرتی نیوز)متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری برائے امورخارجہ جمیل مقصود نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان راولاکوٹ میں گرفتار تمام سیاسی کارکنوں کی فوری طور پر رہائی عمل میں لائے۔برسلز سے جاری کردہ اپنے بیان میں جمیل مقصود نے کہا کہ وہ سارے لوگ جو بجلی کے بلات میں شامل غیر قانونی ٹیکسز اکے حوالے سے سراپا احتجاج ہیں ان کو تشدد اور گرفتاریوں کے ذریعے ان کی آواز کو نہیں دبایا جاسکتا ۔ جمیل مقصود نے مطالبہ کیا کے تمام اسیران راولاکوٹ کو فی الفور رہا کیا جاے ۔ اگر گرفتار شدگان کو رہا نہ کیا گیا تو متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی عالمی سطح پر زبردست تحریک چلاے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں