راولپنڈی۔۔راولاکوٹ کے سیشن جج بحریہ ٹاون میں قتل

راولپنڈی (دھرتی نیوز)راولاکوٹ،ہورنہ میرہ (کوٹیڑہ) سے تعلق رکھنے والےسیشن جج سردار امجد اسحاق کو راولپنڈی کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن میں واقع ان کے اپنے گھر میں ہی دوران ڈکیتی ایک ڈکیت نے گولی مار کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گے۔مرحوم ہورنہ میرہ کوٹیڑہ سے تعلق رکھتے تھے اور راولپنڈی میں ہی رہتے تھے۔ان دنوں بیماری کے باعث راولپنڈی کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن میں اپنے گھر میں رہائش پذیر تھے۔مرحوم کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادائیگی کے بعد منگل کو ان کے آبائی گاؤں راولاکوٹ ہورنہ میرہ (کوٹیڑہ) میں ادا کی جائے گی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں