صدرریاست آزادجموں و کشمیر کا دورہ باغ ،نجی اسکول کا دورہ

باغ(دھرتی نیوز )صدرریاست آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا باغ میں ایم ٹی بی سی کے منصوبے ہیڈسٹارٹ سکول کا دورہ۔صدرریاست نے ہیڈ سٹارٹ سکول کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، ہیڈ سٹار ٹ سکول کی پرنسپل ڈاکٹر نازنین مرتضیٰ نے صدرریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا خیرم مقدم کرتے ہوئے انہیں ادارے کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پرصدارتی مشیر سردارامتیازخان،چیئرمین ہائیرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختاراحمد، سیکرٹری صدارتی امور ڈاکٹر آصف حسین ودیگر بھی صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ادارے کی پرنسپل نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ادارے میں جاری نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ادارے کی کارکاردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارے جہاں فروغ تعلیم میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں وہاں کوالٹی ایجوکیشن بھی ان کا طرہ امتیاز ہے۔ایم ٹی بی سی صحت، آئی ٹی انفراسٹرکچر اور ایوی ایشن سمیت دیگر شعبوں میں اپنی بہترین خدمات دے رہی ہے۔آزادکشمیر میں مثالی تعلیمی تبدلیوں کا آنا خوش آئند ہے۔ اس موقع پر صدرریاست نے ہیڈ سٹارٹ سکول کے سٹاف اور بچوں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پرصدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے اور بعد ازاں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ادارے کی پرنسپل ڈاکٹر نازنین مرتضیٰ نے ادارے کی شیلڈ بھی پیش کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں