عباس پور،بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں پی ٹی آئی سب سے آگے

عباس پور (آنچل کیانی سے)بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ مکمل پی ٹی آئی نے میدان مار لیا ٹاون کمیٹی عباسپور کے چئیرمین شیراز احمد چوہدری جبکہ آزاد امیدوار سردار محمد شبیر عرف لالہ کامیاب سول جج عباسپور ریٹرننگ آفیسر ابصار افتخار نے چاروں یونین کونسلز سے کامیاب چئیرمین اور وائس چیرمین کا غیر سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا یونین کونسل چھاترہ سے ملک اسد چئیرمین اور صوبیدار (ر) راجہ رفیق بھٹی وائس چیرمین کامیاب قرار۔: یونین کونسل چفاڑ سے حاجی راجہ محمد رفیق کیانی چئیرمین۔محمد امین چوہدری وائس چیرمین منتخب، یونین کونسل کھلی درمن سے سردار جنید کبیر احمد ایڈووکیٹ چئیرمین۔راجہ ابراہیم خان وائس چیرمین نے میدان مار لیا یونین کونسل ٹنگیڑاں سے سید نصیر حسین شاہ چئیرمین جبکہ محمد تیمور وائس چیرمین کامیاب قرار ٹاون کمیٹی عباسپور میں اپ سیٹ ہوا پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کو شکست جبکہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب امیدوار بغاوت کرتے ہوئے پی پی پی اور آزاد ممبر سردار شبیر لالہ سے ملکر چودھری شیراز چئیرمین منتخب ہوگئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں