عمران خان رہا،پرتشدد مظاہروں کا ذمہ دار میں نہیں، عمران خان

اسلام اباد(دھرتی نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے مختصر سماعت کے بعد سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عمران خان نیب کی حراست میں تھے اور نیب کی عدالت نے ان کا 08 روز کا ریمانڈ بھی دے رکھا تھا۔ سپریم کورٹ میں عمران خان کے وکلاء نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس میں ان کئ گرفتاری کو قانونی قرار دیا تھا۔ جمعرات کو جب سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے تین رکنی بنچ نے مختلف سوالات اٹھائے اور عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ عمران خان کو سخت سیکورٹی میں عدالت لایا گیا تو چند منٹ کے اندر ہی انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا اور انہیں جمعہ کو ہائی کورٹ میں پیش ہونے حکم دیا۔چیف جسٹس نے پہلے عمران خان کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور پھر کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پرتشدد احتجاج کی مذمت کی جائے۔ رہائی کے بعد عمران خان کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا کہ وہ پرتشدد مظاہروں کے ذمہ دار نہیں اور اس کی مذمت کرتے ہیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں