عمران خان مشورے دینے کی بجائے اپنے کیے پر شرمندہ ہوں،وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد(دھرتی نیوز)وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل احمد نے کہا ہے کہ عمران خان مشورے دینے سے پہلے سوچے کہ جو آدمی توشہ خانہ کی گھڑیاں لے کر چلا گیاہو، جس کی بیگم نے پانچ، پانچ قیراط کی انگوٹھیاں منگوائی ہوں اوراس کے منگوانے پر اس نے حکومت کے افسر تبدیل کئے ہوں، اس کو چپ رہنا چاہیے۔مجھے دورہ سعودی عرب کے دوران تین تحفے ملے تھے ایک زیتون کے تیل کی بوتل ملی تھی، ایک کھجور کا ڈبہ تھا اور ایک رولیکس کی گھڑی تھی، زیتون کا ڈبہ میں نے رکھ لیا، کھجور میں پہلے ہی کھا چکا ہوں اور گھڑی میں نے توشہ خانہ میں جمع کروادی ہے۔ہمیں تیل مہنگا کرکے کوئی خوشی نہیں ہوتی بلکہ یہ بہت بری بات ہے، عوام پر بوجھ ڈال رہے ہیں لیکن ہم مجبور ہیں کیونکہ دنیا بھر میں قیمت بڑھ گئی۔ یہ یاد رکھنا کہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرول 120روپے فی لیٹر بڑھایا لیکن یہ بھی یاد رکھنا کہ مفتاح نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا اور سری لنکا والی حال نہیں کی ہے۔ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیااوراس پر دستخط بھی کئے کہ ہم 30روپے لیوی اوراس کے بعد17فیصد ٹیکس لگائیں گے، مطلب یہ کہ آج کی پٹرول کی قیمت پر75روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر80روپے ٹیکس لگنا تھاتاہم میں آئی ایم ایف سے معاہدے میں تبدیلی کراکرآیا ہوں اور اتنا ٹیکس نہیں لگایا جتنا معاہدہ عمران خان اور شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے کیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں