عمران خان نے نوجوانوں کو گمراہ کیا ،تنویر الیاس

لاہور(دھرتی نیوز)سابق وزیر اعظم اآزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے بدھ کو یہاں جناح ہاؤس لاہور کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے نوجوانوں کو گمراہ کیا اور جھوٹے وعدے کیے۔ نام نہاد سیاسی لیڈر عمران خان سے مختلف باتوں پر اختلاف تھا، جس نے ملک کے نوجوانوں کو خواب دکھائے۔سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ نے کہا تھا کہ فلاں ملک کا وزیراعظم پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا واقعہ عمران خان کا لگایا ہوا پودا تھا، پاک فوج وہ ادارہ ہے جو ملک کے تحفظ کےلیے قربانیاں دیتا ہے۔سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ ہم پی ٹی آئی کی دلدل میں پھنسے رہے، تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ورکرز کی بڑی تعداد ملک سے باہر بیٹھی ہے۔سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پوری دنیا بابائے قوم کے کردار کی تعریف کرتی ہے۔ اُن سے جڑی چیزوں کا احترام ہم پر فرض ہے۔ کیسے کوئی نالائق آدمی ان چیزوں کو جلا سکتا ہے؟

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں