فاروق حیدر نے 13 ویں ترمیم کرکے دلیرانہ قدم اٹھایا،وزیراعظم آزادکشمیر

دھیر کوٹ (دھرتی نیوز)وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ مجاہد اول کا کردار ہمیشہ قابل تقلید اور اہم رہا ہے۔سب پارٹی قائدین کی یہاں آمد نیک شگون ہے۔سردار عبد القیوم خان کا موضوع تصوف رہا، اللہ نے بڑے درجات سے نوازا تھا۔
سابق وزیر اعظم فاروق حیدر نے 13 ویں ترمیم کرکے دلیرانہ قدم اٹھایا، مالی خود اختیاری کے باعث اب کی بار ڈیڑھ ارب روپے کا اضافہ ہوا. 13 ویں میں ترمیم کے حوالے سے کوئی سوچے بھی نہ،میں قبر پر غداری کا تمغہ نہیں لگوا سکتا،کشمیر کونسل کے ملازمین کے چہرے دیکھنا چاہتے ہیں اور پوچھنا چاہتے ہیں کہ وہ کیا کام کرتے ہیں،کونسل کے چند افسران خود کو ہی اعزازیئے دیتے رہتے ہیں۔وہ ہفتے کو یہاں سابق وزیر اعظم وسابق صدر اور ممتاز سیاسی رہنماء سردار عبدالقیوم خان (مرھوم) کی برسی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے.انہوں نے کہا کہگلگت والوں کے حقوق کے مخالفت نہیں لیکن انہیں صوبہ بنانے کے لئے قرارداد کی آزاد کشمیر اسمبلی میں پیشی کے موقع پر ہمیں شریک نہیں ہونا چاہیے تھا۔جسٹس مجید ملک کا جی بی کے حوالے سے فیصلہ تاریخی تھا .
تقریب میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، وزیر تعلیم آزاد حکومت دیوان علی چغتائی، ممبرقانون ساز اسمبلی عاصم شریف سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین اور سیاسی و سماجی افراد نے شرکت کی .

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں