محکمہ انلینڈ ریوینیو کی دوررس پالیسیاں،ٹارگٹ سے زائد ہدف حاصل کر لیا

مظفراباد (دھرتی نیوز)محکمہ انلینڈ ریوینیوآزادجموں و کشمیر نے مالی سال23-2022ء کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پرانکم ٹیکس ٹارگٹ سے ریکارڈ زائد وصولی کی ہے، ٹارگٹ سے 2ارب 47کروڑ روپے زائد ریوینیو اکٹھا کیا گیا.ترجمان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی تک انکم ٹیکس ٹارگٹ مبلغ 3 ارب 91کروڑ روپے تھا، جس کے مقابلے میں محکمہ انلینڈ ریوینیو نے مبلغ 2ارب 47کروڑ روپے کی بیشی کے ساتھ ماہ ستمبر کے اختتام پر کل مبلغ 6ارب38کروڑ روپے کاانکم ٹیکس ریوینیو اکٹھا کیا جو ٹارگٹ کا %20 .163 اور گزشتہ سال کے اسی عرصے کا %2 .121 بنتا ھے ۔ انکم ٹیکس وصولی کے یہ ریکارڈاعداد وشمار محکمہ انلینڈ ریوینیو کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اعداد وشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی تک انڈایریکٹ ٹیکس ٹارگٹ مبلغ 1 ارب 59کروڑ روپے تھا، جس کے مقابلے میں محکمہ انلینڈ ریوینیو نے مبلغ 31 کروڑ 50 لاکھ کی بیشی کے ساتھ ماہ ستمبر کے اختتام پر کل مبلغ 1ارب90کروڑ روپے کاانڈایریکٹ ٹیکس ریوینیو اکٹھا کیا جو ٹارگٹ کا %119.79 بنتا ھے ۔ ٹیکسز وصولی کے یہ اعداد وشمار محکمہ انلینڈ ریوینیو کی شاندار کارکردگی اور سابق کمشنر انکم ٹیکس کی دوررس پالیسوں کا نتیجہ ہیں. ترجمان محکمہ انلینڈ ریوینیونے اظہار کیا کہ محکمہ کی اس شاندار کارکردگی کا سہرامحکمانہ ٹیم کو جاتا ہے ،محکمہ انلینڈ ریوینیو رواں مالی سال کیلئے دیئے گئے انکم ٹیکس ٹارگٹ کے کامیابی کے حصول کیلئے پور ی طرح پر عزم ہے اور اس سلسلے میں مالی سال کے باقی ماندہ عرصہ میں ٹارگٹ کے حصول کیلئے جامع حکمت عملی بھی طے کر لی گئی ہے مزید یہ کہ محکمہ انلینڈ ریوینیو ریاست کے مالی استحکام میں اپنا قوی کردار ادا کرتا رہے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں