مظفرآباد ،پولیس ملازمین کے لیے نئی سہولیات کا افتتاح

مظفرآباد (دھرتی نیوز) انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) آزاد کشمیر ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے پولیس لائن مظفرآباد میں پولیس ملازمین کے لیے نئی تعمیر ہونے والی پولیس میس،کیفے ٹیریا اور پولیس ویلفئیر شاپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی فورس کے کمانڈر ہونے کی حیثیت سے ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم اپنی فورس کو سہولیات فراہم کریں اور اس کے بعد ان سے اچھے رزلٹ توقع کریں۔ پولیس ملازمین کے کھانے کے معیار کو حفظان صحت کے مطابق اور کھانے کی جگہ فراہم کرنے کے لیے پولیس میس،ملازمین کی تفریح کے لئے وسیع و عریض لان بھی قائم کیا گیا۔جس کے پہلو میں کیفے ٹیریا اور ویلفئیر شاپ بھی قائم ہے۔ پولیس لائن مظفرآباد کا شمار ریاست کی قدیم ترین پولیس لائنز میں ہوتا ہے۔جس میں جدید سہولتیں فراہم کرنا ایک مشکل ٹاسک تھا۔ اس تمام تر پراجیکٹ کا سہرا اور کریڈٹ ڈی ایس پی سردار اسراالحق کو جاتا ہے جنہوں نے نہ صرف انسپکٹر جنرل پولیس کی توجہ اس جانب دلوائی بلکہ ذاتی طور پر شب و روز ایک کرکے اس منصوبہ کی نگرانی بھی کرتے رہے۔موصوف نے اپنی ذاتی کاوشوں اور کوششوں سے آئی جی آزادکشمیر سے فنڈز لیکر ویلفیئر کے پروجیکٹس شروع کروائے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں