مظفراباد،خود مختار کشمیر کی حامی دوجماعتوں کے دو امیدوار کامیاب

مظفرآباد (دھرتی نیوز)غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مظفرآباد میونسپل کارپوریشن کی دو وارڈز سے آزاد امیدوار برائے کونسلر فضل محمود بیگ اور ملک عدیل اعوان کامیاب ہو گے،یہ دنوں امیدوار خود مختار کشمیر کی حامی تنظیموں نیشنل عوامی پارٹی س اور این ایس ایف آزادے تعلق رکھتے ہیں۔ فضل محمود بیگ این ایس ایف کے ایک قوم پرست دھڑے کے صدر بھی رہ چکے ہیں اور کچھ عرصہ قبل تحریک انصاف کے صدر و وزیراعظم تنویر الیاس کے قوم پرستوں کے خلاف بیان پر سخت احتجاج بھی کرتے رہے ہیں لیکن اطلاعات ہیں‌کہ ان انتخابات میں انہیں‌حکمران جماعت پی ٹی آئی کی حمایت حاصل رہی ہے.واضع رہے کہ ینشل عوامی پارٹی کے ایک اور رہنما ذوالفقار بیگ تحریک انصاف میں شامل ہوکر مظفرآباد میں تحریک انصاف کے ٹکٹ سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔آزاد کشمیر میں جس ایکٹ کے تحت یہ انتخابات کروائے جا رہے ہیں اس کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کو ایک بیان حلفی دینا ہوتا ہے جس کے مطابق اسے پاکستان کے ساتھ الحاق اور اس کی سالمیت کا وفادار ظاہر کرنے کے لیے بیان حلفی دینا پڑتا ہے لیکن خود مختار نظریے کا پرچار کرنے والی یہ جماعت جو بظاہر پاکستان کے خلاف بیانیے کی وجہ سے پاکستان مخالف تصور کی جاتی ہے ماضی مٰن بھی پاکستان سے وفاداری اور الحاق پاکستان کی داعی بن کر انتخابات میں حصہ لیتی رہی .موجودہ کامیاب کونسلرز نے بھی یہی طریقہ کار اپنایا ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں