نئی فلور ملز اور گندم کے کوٹے کی تقسیم کے حوالے سے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل

مظفرآباد(بیورو رپورٹ)آزادکشمیرمیں فوڈ اتھارٹی کے قیام،نئی فلور ملز اور گندم کے کوٹے کی تقسیم کے حوالے سے عدالت عالیہ کے احکامات کیخلاف حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں فوڈ اتھارٹی اور آٹے کی ضروریات کے حوالے سے نئے سروے کے لیے نومنتخب بلدیاتی نمائندگان،ممبران اسمبلی پر مشتمل کمیٹی قائم کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔فلور ملز مالکان نے عدالت عالیہ کے احکامات پر عملدرآمد سے قبل ہی حکومت آزادکشمیر کے بعض ذمہ داران کے ساتھ مل کر سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کردی ہے جس کی آج فل کورٹ سماعت کرے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں