نیلم،ووٹروں کو لے جانے والی گاڑی حادثے کا شکار ،6خواتین جاں بحق ،5زخمی

نیلم (دھرتی نیوز) مظفرآباد ڈویژن کے ضلع نیلم کے علاقے دودھنیال بھری کے مقام پر ووٹروں کو پولنگ اسٹیشن سے واپس لانے والی ایک مسافر گاڑی نمبر GAA329 حادثے کا شکار ہو گئی جمیں سواع 6 خواتین موقع پر جاں بحق جبکہ 5 خواتین اور 02 افراد زخمی ہو گے۔حادثے کے باعث بیساں والی دودھنیال پولنگ سٹیشن نمبر 07 اور 08 میں پولنگ کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے بی ایچ یو دودھنیال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں شمیم بی بی زوجہ حسین، زیور جان زوجہ بشیر ملک ، صاحبزادی بیوہ امین ملک، الطاف جان زوجہ عمران ملک، بی بی گڈی زوجہ اصغر ملک اور رانی بی بی زوجہ حسین ساکنہ بیساں والی دودھنیال شامل ہیں۔ زخمیوں میں ولایت بی بی زوجہ سرور ملک، ثوبیہ بی بی زوجہ ریاض ملک، حبیب جان زوجہ کندر ملک، ڈرائیور فدا حسین ولد میر خان, مبشر ولد غلام عباس ساکنہ بیساں والی دودھنیال شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں