وزیرا عظم اور وزراء کرام کی جانب سے اعلانات امیدواروں کو نااہل کروا سکتے ہیں،الیکشن کمشنر

مظفرآباد (پی آئی ڈی)آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کی جانب سے بلدیاتی انتخابات 2022کے سلسلہ میں جاری شدہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد ہر شخص پر لازم ہے لیکن آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کو مسلسل شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ بعض امیدواران کے جلسہ جلوس میں وزیرا عظم اور وزراء کرام ترقیاتی سکیموں اور رقوم کے اعلانات کر رہے ہیں جو کہ ضابطہ اخلاق کی صریحا خلاف ورزی ہے۔ ضابطہ اخلاق کی نسبت یہ امر واضح رہے کہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کی ذمہ داری بنیادی طور پر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدار کی ہے اور ہر امیدوار کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی میٹنگ، جلسہ جلوس میں شریک افراد اور مہمانان کو بھی ضابطہ اخلاق کا پابند بنائے اس طرح اگر معزز وزراء کرام، مشیران کرام یا وزیر اعظم کی طرف سے جس امیدوار کی میٹنگ یا جلسہ جلوس میں سرکاری وسائل استعمال کیے جاتے ہیں یا کسی سکیم یا منصوبے کا اعلان کیا جاتا ہے تو وہ امیدوار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا جائے گا اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اس امیدوار کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو کہ اس امیدوار کو جرمانہ کے ساتھ ساتھ اس کی بطور امیدوار نااہلی پر بھی منتج ہو سکتی ہے۔ درج بالا صورتحال کے پیش نظر حسب ہدایت تحریر ہے کہ اگر کسی بھی امیدوار کی میٹنگ میں کسی بھی حکومتی اہلکار یا میٹنگ میں شرکت کسی بھی شخص کی طر ف سے کسی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو متعلقہ امیدوار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہلی کی کارروائی رواں کرتے ہوئے کارروائی مطابق ضابطہ عمل میں لائی جائے اور اس کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کی جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں