وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید کے خلاف ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی کا الزام

مظفرآباد(پی آئی ڈی)آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید کے خلاف ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی کرنے پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو تحریک کر دی۔سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری محمد مقبول کراچی ڈویژن ساکنہ بٹ کنالہ یونین کونسل کائی منجہ تحصیل مظفرآباد نے چیف الیکشن کمشنر کے نام درخواست پیش کرتے ہوئے شکایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضابطہ اخلاق طے ہونے کے باوجود وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری محمد رشید، ایم ایل اے حلقہ 4ہٹیاں دوپٹہ الیکشن مہم میں مصروف ہیں اور دن رات الیکشن کمپین کر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے مندرجات کی روشنی میں وزیر منصوبہ بندی و ترقیات، ایم ایل اے حلقہ 4ہٹیاں دوپٹہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحت ضابطہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ رپورٹ کمیشن ہذا کو ارسال فرمائی جائے نیز اس کے علاوہ بھی اگر کوئی شکایت کرتا ہے تو اس پر تحت ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں