ٹاون کمیٹی کھائیگلہ،ایک سیٹ پر ووٹ برابر،مسترد ووٹ شامل کرنے کے لیے درخواست

راولاکوٹ(دھرتی نیوز)بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے مٰیں ہونے والی پولنگ کے بعد گنتی کا عمل مکمل ہو گیا لیکن ابھی تک 60 فیصد نشستوں کےمصدقہ نتائج میسر نہ ہو سکے،ٹاون کمیٹی کھائیگلہ کی ایک نشست پر دو سیاسی جماعتوں کے ووٹ برابر ہو گے ہیں جن کے بارے میں کوئی فیصلہ نہ کیا جا سکا.وارڈ نمبر ایک ٹاون کمیٹی کھائیگلہ میں اس نشست پر جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالمجید کے 208 ووٹ ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار عثمان طارق کے بھی 208 ووٹ ہیں.پی پی پی کے امیدوار
سردار عثمان طارق نے اتوار کو ریٹرنگ آفیسر کو ایک درخواست دی ہے کہ پولنگ پر مامور عملے نے گنتی کے وقت ان کا ایک ووٹ محض اس لیے مسترد کر دیا ہے کہ ووٹر نے ان کے انتخابی نشان پر مہر کی جگہ انگوٹھا ثبت کر دیا .درخواست میں‌ان کا موقف ہے کہ سپریم کورٹ پاکستان کا ایک فیصلہ آچکا ہے کہ ووٹ دینے والے کی نیت کو مد نظر رکھا جائے .لہذا انہیں کامیاب قرار دیا جائے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں