پارٹی امیدوارں کے مقابلے میں کھڑے امیدوار اب ہماری جماعت کا حصہ نہیں، اسد ابراہیم

تھوراڑ (نمائندہ خصوصی )جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام بلدیاتی الیکشن انتخابی مہم کے سلسلہ میں یونین کونسل تھوراڑ میں کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا گیاجس میں سابق امیدوار اسمبلی حلقہ پانچ سردار اسد ابراہیم ۔بزرگ شخصیت نمبردار اسلم خان ۔سردار شان خان ۔عدنان ریاض ایڈووکیٹ ۔کمال خان اجمل خان ۔ارشاد خان ۔شہزاد یوسف ۔سردار شفاعت خان۔نامزد امیدوار دلنواز اسلم۔و دیگر نے شرکت کی۔ ان تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی سردار اسد ابراہیم نے کہا کہ کہ لوکل سطح پر اختیارات کی منتقلی سردار خالد ابراہیم کا خواب تھا ۔جموں و کشمیر پیپلز پارٹی نے ہمیشہ میرٹ کی بالادستی ۔اصول کی سیاست کی ہے ۔ جس پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ۔جماعت کا ایک نظریہ کے ساتھ نظم و ضبط ہوتا ہے ۔جو لوگ نظریہ کے ساتھ کھڑے ہیں وہ پارلیمانی بورڈ کے فیصلے کو مانتے ہوئے جماعت کو سپورٹ کریں اور جو ذاتی مفاد کے لیے جماعت کے ساتھ کھڑے ہیں اور اب ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف کوئی اتحاد یا محاذ بنا کر کھڑے ہیں ڈسپلن کمیٹی انکے خلاف سخت ایکشن لے گی اور جو بغاوت پر اتر آئے ہیں ان کے لیے جماعت کے دروازے بند تصور کیے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ بعض لوگ میرے والد کے ساتھ کھڑے رہے اور مشکل حالات کا سامنا کیا ۔ہم ان لوگوں کی قدر کرتے ہیں تو وہ لوگ بہتر سمجھتے ہیں کہ خالد ابراہیم نے کبھی اصول پر کمپرومائز نہیں کیا ۔جماعت کے اندر پارٹی بازی کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی ۔کارکن وہی ہوتا ہے جو جماعت کے مشترکہ فیصلوں کو تسلیم کرے اور پارٹی کو تقسیم ہونے سے بچائے ۔چھوٹے چھوٹے مفاد کے لیے نظریہ قربان نہیں کرنا چاہیے جس کے لیے انسان نے ساری زندگی محنت کی ہوئی ہوتی ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں