پاکستانی سفارتی مشن کے80 ٹویٹر اکاؤنٹس بلاک،بھارت سے شدید احتجاج

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان نے بیرون ممالک میں اپنے سفارتی مشن کے80 ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے پر بھارت سے شدید احتجاج کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔پاکستان کے سفارتی مشن ایران،ترکیہ، یو این اور نیویارک سمیت 80 اکاؤنٹس کو بھارت کی جانب سے بلاک کیا گیا ہے۔ بھارتی ناظم الامور کو آگاہ کیا گیا کہ ایسے ایکشن بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارتی اکاؤنٹ کو ریگولیٹ کرنے کا نیا قانون غیر قانونی ہے، یہ عمل معلومات تک رسائی کے حقوق اور آزادی رائے کی بنیادی آزادی کے خلاف ہے۔بھارت فوری طور پر سفارتی مشن کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کے اقدام کو واپس لے،بھارت کو بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں