پرویز الہیٰ پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے،عدالت کا فیصلہ

لاہور(دھرتی نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی میں رواں ہفتے ہونے والے اسمبلی اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دے دیا اور پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ قرار دے دیا گیا.اور انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں ان انتخابات میں چوہدری پرویز الٰہی نے موجودہ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے زیادہ ووٹ لیے تھے لیکن ڈپٹی اسپیکر نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے ایک خط کو بنیاد بنا کران کی جماعت کے 10ممبران اسمبلی کے ووٹ شمار کرنے سے انکار کر دیا تھا۔جس کے بعد حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ کے عہدے پر کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں گئی تو ن لیگ نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دے دی جو عدالت نے مسترد کر دی ۔ اپوزیشن اتحاد نے اس فیصلے کے بعد عدالتی کارروائی کا حصہ بننے سے انکار کر دیا جس کا اظہار ان کے وکیل نے عدالت میں ججز کے سامنے کیا۔ عدالت نے منگل کو چار بجے کے قریب سماعت مکمل کی اور اب فیصلہ سنا دیا گیا۔ عدالت نےآج ہی حلف کی بھی ہدایت دے دی.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں