پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج، موٹر سائیکل کا علامتی جنازہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے سے زائد کا بڑا اضافہ کردیا، وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے 85 پیسے فی لیٹر سے 18.68 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول پر 14 روپے 85 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 233.89 روپے سے بڑھا کر 248.74 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیژل کی قیمت 263.31 روپے سے بڑھا کر 276.54 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیلکی قیمت 211.43 روپے سے بڑھا کر 230.26 روپے فی لیٹر جب کہ لائٹ ڈیژل آئل کی قیمت 207.47 روپے سے بڑھا کر 226.15 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وزارت خزانہ سے پیٹرول پر 4 روپے 80 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے 60 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ادھر لاہور میں جماعت اسلامی نے ایک دفعہ پھر پیڑول کی قیمت میں ظالمانہ اضافہ پر احتجاج کیا، مظاہرین نے احتجاج میں موٹرسائیکل کا علامتی جنازہ نکالا۔جماعت اسلامی کے رہنما احمد سلمان بلوچ نے مظاہرے میں شرکت کی۔احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ شہباز تیری اسپیڈ سے جلتا ہے زمانہ پیڑول 249 ناٹ آؤٹ ہے، عوام بھوکہ مر رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی کرسی بچانے کے لیے دوبارہ تمام ممبران کو فائیو اسٹار ہوٹل میں رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام یاد رکھے پیڑول بڑھنے پر ٹینکی بھروانے سے کچھ نہیں ہونا ہے۔احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ ملکی خزانہ بھرنے کے لیے جماعت اسلامی کے سراج الحق اپنا گھر قومی خزانہ میں جمع کروانے کا حوصلہ رکھتے ہیں، ضمنی الیکشن میں جو امیدوار آئے اس سے بھی پوچھیں اور اپنے لیڈر کو کہو جاتی عمرہ، بنی گالہ قومی خزانہ میں جمع کراؤ کیونکہ عوام کا تو سب کچھ قومی خزانہ میں جمع کرتے جا رہے ہو۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں