پی ڈی اے میں ایک سال میں تیسری مرتبہ چئیرمین تعینات

مظفراباد (دھرتی نیوز)حکومت آزاد کشمیر نے گذشتہ ایک سال کے دوران تیسری مرتبہ ترقیاتی ادارہ پرل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے)کے چئیرمین کی تقرری کی ہے.ہفتے کو جاری کیے گے نوٹیفکیشن کے مطابق علی سوجل سے تعلق رکھنے والے ایک پارٹی کارکن عامر جمیل کو دوبارہ ادارہ کا چئیرمین تعینات کیا ہے.آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سابق وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی نے سردار ارشد نیازی کو ادارہ کا نیا چئیرمین تعینات کیا تھا لیکن ان کی تقرری کو آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا تھا.ہائی کورٹ نے انہیں کام کرنے سے روک دیا لیکن بعد میں سپریم کورٹ نے انہیں عہدے پر بحال کرتے ہوئے ہائی کورٹ کو دوبارہ انہیں سماعت کرنے کی ہدایت دی.بعدازاں ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں کام چھوڑ ہرتال کر دی جس کے بعد سردار ارشد نیازی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا،نئے وزیر اعظم تنویر الیاس نے ان کا استعفی منظور ہوتے ہی عامر جمیل نامی ایک نوجوان کو ادارہ کا نیا چئیرمین لگا دیا.نئے چئیرمین کے خلاف بھی ہائی کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کر دی گئی کہ ان کی تقرری بھی قواعد کے مطابق نہیں ہوئی ہے.عدالت نے ان کی تقرری بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے حکومت کو ہدایت کی کہ وہ پی ڈی اے سمیت آزاد کشمیر کے باقی اٰضلاع میں بھی قائم ترقیاتی اداروں کے رولز ایک جیسے بنائیں اور اعلیٰعہدوں بشمول چئیرمین کی تقرری سپریم کورٹ آف پاکستان کے طے کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق مرتب کر تعیناتیاں کریں.اب ایک دفعہ پھر حکومت نے کنٹریکٹ کی بنیاد پر اسی شخص کو دوبارہ چئیرمین تعینات کیا ہے جس کے بارے میں عدالت کا کہنا تھا کہ اس کی تقرری غلط ہوئی ہے.ذرائع کے مطابق ابھی حکومت نے نئے رولز تو نہیں بنائے لیکن نئے پرنسپل سیکرٹری کی جانب سے قانونی سقم کی نشاندہی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے .خیال ہے کی اس نوٹیفکیشن کو بھی عدالت میں چیلنج کر دیا جائے گا.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں