چار افراد کے قتل کے ملزم کی ضمانت، مقتولین کے ورثاء کا احتجاج

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )تھانہ نواں شہر کی حدود گلی بنیاں میں ماں سمیت تین بچوں کو جلانے والے سفاک ملزم کو تین ماہ کے اندر اندر پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد سے ضمانت پر رہائی مل گئی ۔ متاثرہ خاندان کے سربراہ خالد عباسی انصاف کے لیے پریس کلب ایبٹ آباد میں میڈیا کے سامنے دھائی دیتا رہا پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ۔نو فروری2023 کو تھانہ نواں شہر کے گاوں گلی بنیاں میں خالد عباسی کے گھر آگ لگی جس میں اسکی بیوی نوجوان بیٹے 22سالہ معین 17 سالہ عبدالمعز اور بیٹی منیبہ کی موت واقعہ ہوگی جلی ہوئی لاشوں کی تدفین کی گئ تھانہ نواں شہر نے بعد ازاں ملزم جواد عرف جیدی جو مقتولین کا قریبی رشتہ دار تھا کو گرفتار کیا جس نے اعتراف کیا کہ اس نے سونے اور نقدی کے لیے واردات کی اور قتل کرکے پورے مکان کو آگ لگا دی تاکہ پکڑا نہ جاوں ملزم جواد عرف جیدی پر پہلے بھی قتل کے الزامات تھے ملزم کی گرفتاری پر ایبٹ آباد پولیس نے پریس کانفرنس کرکے حقائق سامنے لائے تھے ۔ پشاور ہائی کورٹ ایبٹ کے سنگل بینچ نے ملزم کو ضمانت دے دی خالد عباسی نے پاکستان کے اعلی عدالتی نظام اور حکمرانوں سے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ کیا میں خود کو آگ لگا دوں دشت گرد بن جاوں کب انصاف ملے گا میری تو دنیا ہی ختم ہوگی بیوی بیٹی دو نوجوان بیٹے قتل ہوگے مکان جلا دیا گیا میری تو دنیا ہی ختم ہوگی کیا اتنے سفاک قاتل کو اتنی جلدی اس لئے چھوڑ دیا گیا کہ یہ مزید قتل کرے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں