چیئر مین پی ڈی اے کو عہدہ سے فوری ہٹایا جائے،پی ٹی آئی راولاکوٹ سٹی کا مطالبہ

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) پاکستان تحریک انصاف حلقہ 4 سٹی راولاکوٹ کے رہنماﺅں نے چیئر مین پی ڈی اے سردار ارشد نیازی کو فوری عہدہ سے علیحدہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس عہدہ کیلئے مطلوبہ اہلیت ومعیار پر پورا نہیں اترتے اس لئے حکومت فوری طور پر عوامی مطالبہ کے پیش نظر کسی اہل شخص کو چیئر مین کے عہدہ پر تعینات کرے، کیونکہ جو شخص پارٹی پالیسیوں کے مغائر کام کرے اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا ، عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار کے خلاف مہم چلائی اور مخالف امیدوار کو ووٹ دلوائے اس لئے ایسا شخص جو پارٹی کو نقصان پہنچائے اس کی کوئی گنجائش نہیں ، سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے انہوں نے سابق امیدوار اسمبلی سردار نیئر ایوب اور مرکزی قیادت پر بہتان تراشی کی جو ہمارے لئے قابل قبول نہیں ، ہم کسی صورت اپنے قائدین کی تضحیک برداشت نہیں کر سکتے ، گزشتہ روز غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ میں پی ٹی آئی کے رہنماﺅں سردار منشاءایڈووکیٹ، ملک عاشق اعوان ، سردار شاہد فاروق ، سردار حبیب صدیق ، عبدالمنان ، راشد رفیق نے پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ چیئر مین پی ڈی اے سردار ارشد نیازی کروڑوں روپے کے فنڈز خود ہضم کرنا چاہتے ہیں اس لئے وہ پروپیگنڈہ کررہے ہیں ، انہوں نے چار کروڑ روپے کے فنڈز صرف ایک ہی وارڈ میں خرچ کرنے کی کوشش کی جس کے خلا ف ہم نے حکم امتناعی حاصل کیا اور اب وہ ان فنڈز کی بندر بانٹ کیلئے ہاتھ پاﺅں مار رہے ہیں اور بے جا الزامات عائد کر رہے ہیں ، ان کے ماضی سے سب واقف ہیں ، بطورایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن انہوں نے کرپشن کی جس کا ریکارڈ موجود ہے ، محکمہ تعلیم سے بد عنوانیوں کی وجہ سے ہی نکالے گئے ، اب چیئر مین پی ڈی اے کی حیثیت سے کوئی کام نہیں کیا بلکہ ملازمین کو بے جا تنگ کر رہے ہیں ، انہوں نے حکومت سے چار کروڑ روپے قرض لئے تھے کہ وہ نوٹیفائی ایریا میں ترقیاتی کام کروائیں گے لیکن انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا ، وہ دوسروں پر الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ، انہوں نے پارٹی کی ساکھ کو متاثر کیا ہے ، بن جونسہ میں پارکنگ کے نام پر سیاحوں کو تنگ کیا ، وزیر اعظم کے خلاف پروپیگنڈہ کیا ، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے محنت کرکے حکومت بنوائی اور اب کارکن حکومت کے خلاف کوئی سازش قبول نہیں کریں گے ، ان کی وجہ سے حکومت بد نام ہو رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ چیئر مین پی ڈی اے خود کرپشن کے بادشاہ ہیں ، بیسیوں لوگوں سے انہوں نے فراڈ کر رکھا ہے ، ایک ان پڑھ اور نااہل شخص چیئرمین تو بن گیا ہے مگر اس کو اختیارات کا علم نہیں ہے اور ڈپٹی کمشنر ضلع کا مجسٹریٹ ہوتا ہے اور ڈپٹی کمشنر کے پاس اس کو ضلع بدر کرنے کا اختیار بھی موجود ہے، پورا آزادکشمیر سردار نیئرایوب خان کو جانتا ہے کہ وہ ایسے چھوٹی اور گھٹیا سازشیں نہیں کرتے بلکہ جب کچھ کرنے پر آتے تو کھلم کھلا اور ڈنکے کی چوٹ پر کرتے ہیں جو کرتے ہیں، ان رہنماﺅں نے کہا کہ ارشد نیازی نے مختلف سیاسی جماعتوں میں شمولیت اختیار کی اور یہ ان کا وطیرہ ہے کہ وہ اپنے محسنوں کو سب سے پہلے ڈستے ہیں اور ان کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں ، مسلم کانفرنس ، پیپلزپارٹی ، ن لیگ کی قیادت کے خلاف بیان بازی کی ، اب انہوں نے اپنے ہی محسنوں کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ اور ساز ش شروع کر رکھی ہے جسے ہم کامیاب نہیں ہونے دینگے ، ایسے لوگ سیاست پر بد نما داغ ہیں ، چیئر مین پی ڈی اے اداروں کی ساکھ کو خراب کر رہے ہیں جس سے لوگوں کو بھی مشکلات پیش آرہی ہیں ، اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس عہدہ پر اہل اور معیاری شخص کو تعینات کیا جائے تاکہ اداروں کا وقار اور تقدس بحال ر ہ سکے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں