ڈدیال ۔۔ڈکیتی کے ملزمان گرفتار،مال مسروقہ برآمد

ڈدیال (دھرتی نیوز)سنیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع میرپور کے آفس سے ایک پریس ریلیز کے ذریعے بتایاگیا ہے کہ 30-05-23کو مسمی محمد مالک ولد محمد عزیز قوم جٹ سکنہ سوچانی تحصیل ڈڈیال اپنی دیگر فیملی کے ہمراہ گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ تقریباََ01:00بجے رات 4مسلح ڈاکوکمرہ کا دروازہ زبردستی کھول کر مکان کے اندر داخل ہوئے۔ ڈاکوؤں نے فیملی کو اسلحہ کے زور پر ایک کمرہ میں بندکر کے 09لاکھ 40ہزار روپے کیش، طلاعی زیورات اور 09عدد موبائل فون جبراً چھین کر فرار ہو گئے۔ وقوع کی اطلاع ملنے پر عدنان صابر SHOتھانہ پولیس ڈڈیال نے فوری ناکہ بندی کر کے تلاش شروع کر دی۔ دوران ناکہ بندی صبح 06:00 بجے 03ڈاکوؤں کو پبلک ٹرانسپورٹ پر ڈڈیال سے راولپنڈی جاتے ہوئے دہانگلی چیک پوسٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔ ڈاکوؤں نے دوران گرفتاری شدید مزاحمت کی جس کے نتیجہ میں 02پولیس کنسٹیبلان مسعود شاہ اور نوید احمد زخمی ہوگئے۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں ۱۔بخت روا ولد محمود قوم پٹھان ساکن تلاش تحصیل ثمر باغ ضلع دیر ۲۔ امین اللہ ولد عمر خان ساکن تنگے تحصیل وضلع چارسدہ ۳۔ سعید نواب ولد آفتاب قوم پٹھان ساکن چارسدہ شامل ہیں۔ ڈاکوؤں کے قبضہ سے لوٹا ہوا مال مسروقہ جس میں 09لاکھ 40ہزار روپے کیش، 02 عدد موبائل،07عدد چھوٹے موبائل فون اور طلاعی زیورات کل مالیتی 12لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے۔ دوران ڈکیتی استعمال ہونے والا اسلحہ جس میں 02عددپستول30بور معہ 02عدد میگزین برآمد کر لی گئی ہیں۔ فرار ہونے والے چوتھے ڈاکو کی تلاش جاری ہے۔ملزمان کا تعلق KPK سے ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔ ڈاکوؤں کو رہائش فراہم کرنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں