کراچی ،کشمیری کمیونٹی کا پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

کراچی(پ ر) کشمیر کمیونیٹی کراچی کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے سامنے پندرھویں ترمیم اسیران پونچھ اور راولاکوٹ دھرنے کی حمایت میں کشمیریوں کی ایک بڑی تعداد نے تاریخی میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما کوآرڈینیٹر وزارت بلدیات سندھ سردار نزاکت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر بالخصوص پونچھ کے اندر جان بوجھ کر حالات کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ہم اہلیان پونچھ کے چارٹرڈ اف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کرتے ہیں حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پونچھ سے اٹھنے والی آواز اگر سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور ان کے تمام مطالبات غیر مشروط طور پر منظور کیے جائیں تاریخ گواہ ہے پونچھ کے لوگوں نے ہمیشہ تاریخی کردار ادا کیا ہے ہم تقسیم کشمیر کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اگر 15 ویں ترمیم کے ذریعے آزاد کشمیر کی حیثیت کو ختم کیا گیا تو نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے آزاد کشمیر کے حکمران ہوش کے ناخن لے اگر احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں ریاستی تشدد کیا گیا اس کی آواز کراچی سمیت پوری دنیا سے اٹھے گی اس احتجاجی مظاہرے سے پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما صغیر اایڈوکیٹ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی سندھ کے رہنما زرین ایڈوکیٹ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما سردار عزیز ایڈوکیٹ کشمیر کمیٹی کراچی کے رہنما آصف سدوزئی تحریک انصاف سندھ کے رہنما سردار مقصود زمان اور دیگر رہنماؤں میں خطاب کیا تمام رہنماؤں نے راولاکوٹ دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں