کراچی ۔۔غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ کے ممبران اعزاز میں استقبالیہ تقریب

کراچی(دھرتی نیوز )ایس ایس پی کورنگی سردار ساجد امیر سدوزئی کی طرف سے غازی ملت پریس کلب کے ممبران کے اعزاز میں اسقبالیہ دیا گیا۔ اور ممبران کو سندھی روایات کے مطابق اجرک و ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔ اس موقعہ پر پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل کے ممبر سردار نزاکت۔ معروف کالم نگار سردار بشیر سدوزئی۔ ڈی ایس پی سردار خوشنود خان۔ پیپلز پارٹی منیارٹی ونگ کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر رمیش کمار بھی موجود تھے جبکہ غازی ملت پریس کلب کے صدر سردار راشد نزیر۔ سابق صدور سردار عابد صدیق۔ سردار عبدالرزاق خان۔ سردار عمران ایوب۔ سردار ریاض شاہد۔ ممبر بورڈ آف گورنر پریس فاونڈیشن چوہدری زاہد بشیر ڈپٹی جنرل سیکرٹری ساجد محمود انور بھی موجود تھے۔ اس موقعہ پر ایس ایس پی کورنگی سردار ساجد امیر سدوزئی نے امن امان اور سندھ پولیس کی کارکردگی پر بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ کراچی میں مجموعی طور پر امن امان اور جرائم کی شرع اتنی زیادہ نہیں جو کہ میڈیا پر دکھائی جا رہی ہے اس کرائم پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور سٹریٹ کرائم پر بھی کنٹرول کیا جا رہا ہے۔ صدر غازی ملت پریس کلب سردار راشد نزیر نے ایس ایس پی سردار ساجد سدوزئی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ساجد سدوزئی جیسے آفسران ہمارے لیے قابل فخر ہیں اور یہ آزادکشمیر کی پہچان ہیں انہوں نے سپنے جرت و بہادری اور ایمانداری سے نہ صرف اپنے آپ کو منوایا بلکہ اپنے علاقے کی نیک نامی میں بھی اضافہ کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں