کراچی ۔۔کشمیر ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

کراچی (دھرتی نیوز) کراچی کے ہل پارک گراؤنڈ میں منعقدہ کشمیر ڈے ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 4 اختتام پذیر ہو گیا، بہترین انتظامات کے تحت منعقدہ یہ ٹورنامنٹ ایک فیسٹول کا روپ دھار چکا ہے۔ٹورنامنٹ میں کل 24 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میں مہمان خصوصی ممتاز بزنس مین اور صدر پونچھ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار عمران عزیز تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔اس ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم میں کشمیر بھر سے آئے ہوئے کرکٹ اسٹارز موجود تھے۔ ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم تھوراڑ اسپورٹس نے اپنے سارے میچ جیتتے ہوئے ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔ تھوراڑ اسپورٹس کلب کراچی کے اونر سردار ارشد محمود اور سردار شیراز افسر نے اپنی ٹیم کا اور ٹیم کے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور مبارکباد پیش کی۔ اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان شاءاللہ آمدہ سال بھی ہماری ٹیم اسی محنت اور لگن سے یہ ٹورنامنٹ جیتے گی۔ ٹورنامنٹ کی ونرٹرافی سردار شہزاد افسر کو دی گئی۔ ٹورنامنٹ کا بہترین بلے باز تھوراڑ اسپورٹس کے شکیل شاہ اور بہترین باؤلر سرمد ملک رھے۔
سردار ارشد محمود اور سردار شہزاد افسر نے کامیاب ٹورنامنٹ کروانے پر آرگنائزنگ کمیٹی اور کشمیر رابط کونسل اسپورٹس ونگ کو مبارکباد کا پیغام دیا۔مہمان خصوصی سردار عمران عزیز نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیلوں کے رشتے انتہائی مضبوط ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں کشمیر سے کراچی تک کے کھلاڑی اور شائقین شامل ہیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں