کراچی ۔۔ غازی ملت پریس کلب کے وفد کا دورہ بلاول ہاوس میڈیا سیل

راولاکوٹ( دھرتی نیوز ) غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ کے ممبران کا دورہ بلاول ہاؤس ,بلاول ہاؤس میڈیا سیل کے انچارج ڈاکٹر فدا ممبر میڈیا سیل سردار نزاکت معروف اداکار ایوب کھوسہ قیصر نظامانی اور دیگرکی طرف سے استقبال کیا گیا اور مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا گیا تفصیلات کیمطابق غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ کےصدر سردار راشد نزیر کی قیادت میں سابق صدور پریس کلب سردار عابد صدیق سردار عبدالرزاق خان۔ سردار ریاض شاہد۔ سردار عمران ایوب۔ ممبر بورڈ آف گورنر پریس فاونڈیشن زاہد بشیر۔ ڈپٹی سیکرٹری ساجد محمود انورنے بلاول ہاؤس میڈیا سیل کراچی کا دورہ کیا بلاول ہاؤس میڈیا سیل کے کوآرڈینیٹرڈاکٹر فدا۔ ممبر بلاول ہاوس سردار نزاکت۔ معروف اداکار ایوب کھوسہ۔ قیصر نظامانی ڈاکٹر رمیش نے میڈیا سیل کے مختلف شعبہ جات پر بریفنگ دی اور کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد مسلۂ کشمیر پر رکھی گی مسلۂ کشمیر پر بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ میں جو خطاب کیا وہ کشمیری عوام کی صحیح معنوں میں ترجمانی تھی پیپلز پارٹی کو کراچی کے عوام نے جو بلدیاتی انتخابات میں مینڈیٹ دیا اس پر ہم کراچی کے عوام کے شکر گزار ہیں اور کراچی کے عوام کی خدمت کو جاری رکھیں گے پیپلز پارٹی نے سندھ کے علاوہ آزاد کشمیر میں بھی اپنے دور حکومت میں بے شمار کام کرواے آزادکشمیر کی تعمیر ترقی بی بی شہید کی خواہش تھی پیپلز پارٹی کی بنیاد مسلۂ کشمیر پر رکھی گی کشمیر کی آزادی پر پیپلز پارٹی کوئی کمپرومائز نہیں کرے گی پہلے بھٹو شہید۔ پھر بی بی شہید اور پھر بی بی شہیدکے فرزند بلاول نے کشمیریوں کی نمائندگی کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں