کھائیگلہ ٹاون کمیٹی کی وارڈ 01 کے نتائج کا اعلان ،جے کے پی پی کامیاب قرار

راولاکوٹ(دھرتی نیوز)بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے مٰیں ہونے والی پولنگ کے بعد گنتی کا عمل مکمل ہو گیا لیکن ابھی تک بعض نشستوں کےمصدقہ نتائج میسر نہ ہو سکے،اتوار کو ریٹرنیگ آفیسر راولاکوٹ نے ٹاون کمیٹی کھائیگلہ کی وارڈ نمبر ایک کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا.ٹاون کمیٹی کی ایک نشست پر دو سیاسی جماعتوں کے ووٹ برابر ہو گے تھے جن کے بارے میں کوئی فیصلہ نہ کیا جا سکا تھا.وارڈ نمبر ایک ٹاون کمیٹی کھائیگلہ میں اس نشست پر جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالمجید کے 208 ووٹ ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار عثمان طارق کے بھی 208 ووٹ رہے ہیں.پی پی پی کے امیدوار سردار عثمان طارق نے اتوار کو ریٹرنگ آفیسر کو ایک درخواست دی ہے کہ پولنگ پر مامور عملے نے گنتی کے وقت ان کا ایک ووٹ محض اس لیے مسترد کر دیا ہے کہ ووٹر نے ان کے انتخابی نشان پر مہر کی جگہ انگوٹھا ثبت کر دیا .درخواست میں‌ان کا موقف ہے کہ سپریم کورٹ پاکستان کا ایک فیصلہ آچکا ہے کہ ووٹ دینے والے کی نیت کو مد نظر رکھا جائے .لہذا انہیں کامیاب قرار دیا جائے. اتوار کو ریٹرنیگ آفیسر راولاکوٹ نے جو نتائج جاری کیے ہیں‌ان کے مطابق جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالمجید 208 ووٹ کے ساتھ کامیاب قرار دئیے گے ہیں جبکہ سردار عثمان طارق جن کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر سے تھا کو 207 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر قرار دیا گیا ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں