یوم یکجہتی کشمیر ،”خدیجہ زرین خان فاونڈیشن“ اورمدرسہ نورالہدایٰ کے اشتراک سے تقریب

یوم یکجہتی کشمیر ،”خدیجہ زرین خان فاونڈیشن“ اورمدرسہ نورالہدایٰ کے اشتراک سے تقریب
راولاکوٹ (دھرتی نیوز)معروف سماجی تنظیم ”خدیجہ زرین خان فاونڈیشن“ کے زہر اہتمام نجی تعلیمی ادارے مدرسہ نورالہدایٰ راولاکوٹ کے تعاون سے پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔مقامی ہال میں منعقدہ اپنی نوعیت کے اس منفرد پروگرام میں اسکول کے بچوں،سول سوسائٹی اور اور مختلف شعبہ زندگی سے علق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر مختلف کشمیری مصنوعات کی نمائش بھی کی گئی جبکہ اسکول کے بچوں نے ”کشمیر“ کے حوالے سے مختلف پروگراما ت پیش کیے جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔بچوں کی جانب سے پیش کیے گے خاکوں سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور عالمی دنیا کی خاموشی ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی۔شرکاء تقریب نے ہاتھوں میں آزاد کشمیر کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے اور وقفے وقفے سے نعرے بازی بھی کرتے رہے۔تقریب کے آغاز میں مدرسہ نورالہدیٰ کی پرنسپل فائزہ صغیر نے پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ اس تقریب کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور کہا کہ آج کے دن کی اہمیت سے طلبہ کو آگاہ کرنا اشد ضروری ہے۔انہوں نے سماجی تنظیم ”خدیجہ زرین خان فاونڈیشن“ کی چیئر پرسن میڈم خدیجہ زرین خان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس پروگرام کے انعقاد میں ہر قسم کا تعاون کیا جس پر ہم ان کے شکر گذار ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ کفار کے خلاف یک جان ہو کر کشمیر کی آزادی کے لیے جہدوجہد کریں۔تقریب سے سوشل ریفارمز کونسل کے سرپرست برگیڈیر (ر) محمد زرین خان نے اپنے خطاب میں کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں فوج کشی کر کے ایک بڑے جرم کا مرتکب ہو رہا ہے۔کشمیریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ان حالات مٰن ہمیں اپنے ان کشمیری بہن بھائیوں کا ہر حال میں ساتھ دینا ہو گا جو موجودہ وقت مشکل ترین حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔انہوں نے مدرسہ نورالہدایٰ راولاکوٹ کے منتتظمین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس قدر شاندار پروگرام کے انتعقاد میں ”خدیجہ زرین خان فاونڈیشن“ کے ساتھ تعاون کیا۔تقریب سے مہمان خصوصی کی حثیت سے خطاب کرتے ہوئے فاوئنڈیشن کی چیئرپرسن میڈم خدیجہ زرین خان نے کہا کہ ان کی فاونڈیشن کا مقصد معاشرے میں امیر و غریب کے لیے مساوی بنیادوں پر تعلیم کے موقع فراہم کرنا،نوجوانوں کے اندر شعور کو بیدار کرنا اور پسماندہ طبقے کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنا ہے۔انہوں نے کہا آج مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائی بہن جس مشکل سے زندگی بسر کر رہے ہیں اس کا احساس یہاں بیٹھ کر شاید مشکل ہو۔ان حالات میں ہمیں اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کرنا چائیے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ان حالات سے آشنا کرنا وقت کی ضرورت ہے اور ہماری تنظیم اس طرح کے پروگرامات کا اہتمام کر اپنا فرض پورا کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ فاونڈیشن کا سیٹ اپ جلد ہی پورے آزاد کشمیر تک پھلایا جائے گا اور اس کے لیے آپ جیسے درد دل رکھنے والے لوگوں اور مدرسہ نورالہدایٰ راولاکوٹ جیسے منفرد اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔انہوں نے مدرسہ نورالہدایٰ راولاکوٹ کے بچوں کی بہترین پرفارمنس پر کالج کی پرنسپل اور اسٹاف کو مبارکباد دی اوراسکول کے بچوں کے لیے ایک لاکھ رروپے کا اعلان کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں