یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منا کر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ بے مثال یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ اہل پاکستان،آزادجموں و کشمیر کے عوام اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی و کشمیری اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہم ان کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت سے کسی طور دستبردار نہیں ہونگے۔وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلیے دارلحکومت مظفرآباد آئیں گے اور آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔آزادجموں و کشمیر کے عوام تحریک آزادی کشمیر کے لئے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوے اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔آزادجموں و کشمیر کے تمام ڈویژنز،اضلاع،تحصیلوں میں مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا اور پاکستان کو آزادجموں و کشمیر سے ملانے والے تمام پلوں پر انسانی زنجیریں بنائی جائیں گی۔ کشمیری اپنے عظیم شہداء کے خون کوہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور مادرِ وطن کو بھارتی تسلط سے آزاد کروا کے دم لیں گے۔ ہر اندھیری رات کے بعدروشن سحرہے اور کشمیر میں بھارتی ظلم و سفاکیت کی رات بھی ختم ہوکررہی گی۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں ڈیمو گرافی تبدیل کر کے آر ایس ایس کے غنڈے بسانا چاہتا ہے۔کشمیر زمینی تنازعہ نہیں ہے یہ حق خودارادیت کا معاملہ ہے۔بھارت نو لاکھ فوج کے ساتھ کشمیر پر قابض ہے۔اپنے خصوصی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ تحریک آزادی کے لئے بھرپور اقدامات کیلیے بیس کیمپ کی حکومت اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے رجائیت پسندی نہیں ہونی چاہیے کرب کی زندگی گزارنے والوں سے پوچھیں ان کے دن کس طرح گزرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنا چاہتا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کے غنڈوں کو بسانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر زمینی تنازعہ نہیں ہے،یہ حق خودارادیت کا معاملہ ہے،بھارت نو لاکھ فوج کے ساتھ کشمیر پر قابض ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں پاکستان کی بقاء ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ کر رکھا ہے، ہندوستان کشمیر پر اپنی چال چل چکا اب ہمیں چاہیے کہ ٹھوس اقدامات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو پوری قوت سے اجاگر کریں۔انہوں نے کہاکشمیری شہداء کی قربانیاں رائگاں نہیں جائیں گے آزادی کی منزل کی طرف مسلسل بڑھتے رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم کشمیریوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ہمیں منزل کے حصول کیلیے کسی ایک نکتے پر جمع ہونا ہو گا اور کشمیریوں کو اپنی صفوں میں اتحاد رکھنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ میں تحریک آزادی کیلیے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا کشمیریوں کے اندر مزاحمت کا جذبہ برقرار رہے گا جنہوں نے اپنے لال تحریک آزادی پر قربان کئے انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں