یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد جموں و کشمیر کے وائس چانسلر کی تقرری معطل کر دی گی

مظفرآباد (دھرتی نیوز)آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے یونیورسٹی آف کوٹلی آزاد جموں و کشمیر میں حال ہی میں تعینات کیے جانے والے پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی کی بطور وائس چانسلر تقرری کو معطل کر دیا.وائس چانسلر کی سینارٹی میں ان کا تیسرا نمبر تھا تاہم انہیں‌چانسلر جامعہ کوٹلی نے یونیورسٹی ایکٹ کے تحت حاصل اختتیارات کے تحت وائس چانسلر تعینات کر دیا تھا لیکن ان کی اس تقرری کو ہائی کورٹ میں چیلنچ کر دیا گیا تھا .پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی مالاکنڈ یونیورسٹی میں ریاضی کے پروفیسر تھے.ان پر الزام ہے کہ وہ جعلی اور مطلوبہ تجربہ نہ رکھنے پر پروفیسر شپ کیس مالاکنڈ یونیورسٹی 2011 میں ملوث پائے گئے ، جس پر ابھی اسپیشل سینڈیکٹ میٹنگ میں فیصلہ ہونا باقی ہے، اور حال ہی میں شرینگل یونیورسٹی کی سینٹ میں چانسلر کی طرف سے Letter of Displeasure کا فیصلہ ہوا ہے،ان ہی دستاویزات کی بنیاد پہ آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے ابتدائی سماعت کے بعد ان کی بطور وائس چانسلر کوٹلی یونیورسٹی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں