یو کے پی این پی برطانیہ زون کی تشکیلِ نو

لندن (دھرتی نیوز)متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی (یو کے پی این پی) برطانیہ زون کی نو منتخب کابینہ کی تشکیلِ نو کر دی گئی جس کے مطابق کو صدرسردار طارق خان،سینیر نائب صدر سردار آفتاب خان،نائب صدر اوّل آفتاب احمد ریحان،نائب صدر دوئم محمد شفیق خان،نائب صدر سوئم سید منیب الحسن-
نائب صدر چہارم سجاد حسین،آرگنائزر: گل زمان،
ڈپٹی آرگنائزر ساجد خان،
جنرل سیکرٹری راجہ سرفراز،
ڈپٹی سیکرٹری برکت الحسن،
فنانس سیکرٹری اول موسیٰ صادق،سیکرٹری خزانہ دوئم سردار اعجاز، سیکرٹری اطلاعات سردار ٹکا خان طاہر
انچارج اسٹڈی سرکل فاروق نذیر،زونل ترجمان قمر خلیل
انچارج امور خواتین فرحانہ آصف،رابطہ سیکرٹری: علی عباس،میڈیا اینڈ پریس کوآرڈینیٹر کاشف عباسی منتخب کیے گے ہیں ۔برسلز سے جاری پارٹی کے مرکزی سکریٹری امور خارجہ جمیل مقصود نے نو منتخب صدر سردار طارق خان اور جنرل سکریٹری راجہ سرفراز اور تمام کابینہ کے نام اپنے پیغام میں کہا کے پارٹی کی تمام عالمی تنظیموں بشمول برطانیہ کی تنظیم پر ان حالات میں بہت اہم زمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اپ نے آگے بڑھ کر عالمی اداروں میں ریاست جموں کشمیر میں ہونے والے واقعات کے بارے میں لابنگ کرنی ہے ۔ بر طانیہ کا جنوبی ایشیائی خطے میں کافی اثر رسوخ ہے اور اب وقت آگیا ہے کے پارٹی برطانیہ میں ایک سرگرم کردار ادا کرے۔
جمیل مقصود نے کہا کے پاکستان کی وفاقی حکومت متنازعہ ٹورازم ایکٹ اور پندرہویں ترمیم کے زریعے اس علاقے کو تقسیم کر کے پاکستان میں ضم کرنا چاہتی ہے وہ اس عمل سے باز رہیں آج سارے خطے میں عوام احتجاج کر رہے ہیں۔ اگر دونوں متنازعہ ایکٹ واپس نا لیے گئے تو اس کے سنگین نتاہئج ہونگے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں