باغ ضمنی الیکشن..جماعت اسلامی غیر جانبدار رہے گی،کورکمیٹی کا فیصلہ

باغ (دھرتی نیوز)جماعت اسلامی وسطی باغ کی کور کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت امیر ضلع سردار خورشید چغتائی منعقد ہوا ۔ جس میں اراکین کور کمیٹی کے علاوہ سابق امیر جماعت عبدالرشید ترابی نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں حلقہ وسطی باغ میں انتخاب کے ضمن میں مشاورت کے بعد اتفاق رائے سے یہ طے پایا ہےکہ مورخہ 8 جون 2023 کو ہونے والے انتخاب میں جماعت اسلامی کے ارکان و کارکنان کو اپنے اپنے سٹیشنز پر مقامی سیاسی اور معروضی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ساتھیوں اور مقامی نظم کے ساتھ باہمی مشاورت کیساتھ کسی بھی امیدوار کو ووٹ دینے کی حکمت عملی بنانے کا اختیار دیا گیا ہے۔تاہم جماعت اسلامی کے ارکان اور کارکنان کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی جماعت میں شمولیت کے اعلان سے اجتناب کریں۔ نیز کسی قسم کے ہار بیج پہننے سے اور جھنڈے بلند کرنے سے گریز کریں۔نظم کیساتھ ربط برقرار رکھتے ہوئے اپنے ساتھیوں کو منظم و یکسو رکھیں اور تنظیم کو مضبوط رکھتے ہوئے اپنی جماعت کے ساتھ وابستگی کو برقرار رکھیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں