باغ ،بچوں پر تشدد کے الزام میں سرکاری ملازم گرفتار

باغ(دھرتی نیوز)انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کے حکم پر باغ پولیس نے باغ کے نواحی گاوں لوئر ملوٹ میں دو معصوم بچوں کو جوآپس میں بھائی ہیں کو سیب چوری کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم طاہر آزادکو گرفتار کر لیا.یہ معصوم بچے سیب کے کسی درخت کے پاس سے گذر رہے تھے کہ درخت پر چڑھ کر سیب توڑنے کی کوشش کرتے ہوئے سیب کے درخت کے مالک ن طاہر آزادنے انہیں دیکھ لیا. طاہر آزاد نے بچوں کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا پھر ان کے منہ پر رنگ کر کے محلے میں گھومایا گیا۔اس واقع کے خلاف آئی جی پولیس کو شکایت کی گئی جنہوں نے فوری کارروائی کرنے کا حکم دیا۔طاہر آزاد ڈپٹی کمشنر آفس باغ کا ملازم ہ اور ملوٹ کا رہائشی ہے ۔ پولیس چوکی ملوٹ نے ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی باغ منتقل کر دی جہاں ملزم کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں