ہیلی کاپٹر حادثہ،شہید ہونے والوں میں لفٹینٹ جنرل امجد حنیف بھی شامل ہیں

کوئٹہ (دھرتی نیوز) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کےضلع لسبیلہ میں پیر کی شام لاپتہ ہونے والے فوجی ہیلی کاپٹر کا ملبہ نواحی علاقے موسیٰ گوٹھ کے علاقے سے مل گیا ہے.اس حادثے میں فوج کے 6 جوان شہید ہوئے جن میں دو لفٹینٹ جنرل شامل ہیں.شہید ہونے والے لفٹینٹ جنرل امجد حنیف کا تعلق راولاکوٹ کے قریبی گاوں‌تھوراڑ سے تھا.وہ کرنل آصف صیاد کے حقیقی بہنوئی تھے.کچھ ہی دن قبل وہ لفٹینٹ جنرل کے عہدے پر فائز ہوئے تھے.ان کی نماز جنازہ کراچی میں‌ادا کی گئی جبکہ بدھ کو ریس کورس گراونڈ راولپنڈی میں ادا کی جائے گی. فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے قبل ازیں بتایا تھا کہ ہیلی کاپٹر پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت چھ افراد سوار تھے اور یہ اوتھل سے کراچی جا رہے تھے۔ہیلی کاپٹر کا اڑان کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابط منقطع ہو گیا تھا جس کے بعد تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا تھا۔منگل کی صبح ہیلی کاپٹر بھی تلاش میں شامل ہوئے تھے۔مقامی پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ملبہ ساکران میں موسیٰ گوٹھ کے علاقے سے ایک پہاڑی سے ملا ہے اور پولیس کے علاوہ ایف سی اور فوج کے اہلکار بھی جائے حادثہ پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔بی بی سی کے مطابق قبل ازیں تلاش کے سلسلے میں جب مقامی لوگوں سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ آخری مرتبہ پولیس سٹیشن ساکران کی حدود میں ہیلی کاپٹر کے گزرنے کی آواز سنی گئی تھی.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں