20-G ممالک بھارتی عزائم سے پردہ چاک کریں،خدیجہ زرین

اسلام آباد(دھرتی نیوز) چیئرپرسن خدیجہ زرین فاونڈیشن ،ممتاز سماجی خاتون رہنماء‌خدیجہ زرین نے بھارت کی طرف سے سری نگر میں 20-جی کانفرنس کے حوالے سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں‌پریس کانفرنس کے دوران خاتون سماجی رہنماء‌ چیئرپرسن خدیجہ زرین خان فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں 20-جی کانفرنس کا انعقاد کشمیریوں کے زخموں‌ پر نمک چھڑنکے سے کم نہیں‌.بھارت نے متنازّعہ علاقے میں‌ اس کانفرنس کا انعقاد کر کے کشمیری عوام اور پاکستان کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ بھارت کی نظر میں کشمیری عوام اور پاکستان اس تنازعہ کے فریق نہیں‌ہیں‌.
دنیا جانتی ہے کہ کشمیری عوام نے گذشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی مظالم کا سامنا کیا .ہزاروں‌جانیں‌ قربان کیں .خواتین کی عصمت دری برداشت کی ،حریت لیڈر شپ کو قید وبند کی صحبتوں کیساتھ ساتھ اپنی زندگیوں‌ کی بھی قربانی دینی پڑی لیکن وہ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے سے پیچھے نہیں‌ ہٹے.عالمی برادی اور 20-جی ممالک کو کشمیریوں‌ کے تحفظات سے آگاہ ہونا چاہیے اور ساتھ ساتھ بھارت کی طرف سے کشمیر پر غیر قانونی قبضے کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کانفرنس کے سری نگر میں‌انعقاد کا بائیکاٹ کرنا چاہیے .اس حوالے سے سماجی رہنماء‌کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھارت 20-جی ٹونٹی کا اجلاس سری نگر میں‌ کی متنازّعہ حیثت کو مدنظر رکھے بغیر منعقد کر سکتا تو پھر آئندہ کا اجلاس مظفرآباد میں بلا کر پاکستان اور کشمیری عوام کو بھارت کو منہ توڑ جواب دینا چاہیے .

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں