نیشنل انڈر 19،ون ڈے کپ میں پیر کو پول اے کے مزید تین میچ کھیلے جائیں گے

راولپنڈی(دھرتی نیوز)نیشنل انڈر 19 ون ڈے کپ میں (آج) پیر کو پول اے کے مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا، پہلے میچ میں بلوچستان بلیوز اور سندھ بلیوز کی ٹیمیں ایوب پارک کرکٹ گراؤنڈ، راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی، دوسرا میچ سینٹرل پنجاب بلیوز اور سدرن پنجاب بلیوز کے درمیان راول کرکٹ گراؤنڈ، راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں ناردن بلیوز اور خیبرپختونخوا بلیوز کی ٹیمیں نیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گی، ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم 5 پول میچ کھیلے گی، دونوں پولز سے دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 8 جولائی کو کھیلا جائے گا، واضح رہے کہ پول بی کے میچز لاہور، شیخو پورہ اور فیصل آباد میں کھیلے جارہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں