22جولائی کو تیتری نوٹ کے مقام پر امن دھرنا ہو گا، ڈاکٹر توقیر گیلانی

تائی کھکھریالی/دھر بازار( دھرتی نیوز) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زونل صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی نے کہا ہے کہ ریاست کے عوام 22جولائی کو تیتری نوٹ کے مقام پر شروع کیے جانے والے پرامن دھرنے کا حصہ بن کر دنیا پر واضح کریں کہ ہم آزادی چاہتے ہیں۔ تائی کھکھریالی پونچھ میں پیغامِ یٰسین ملک پبلک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد یٰسین ملک نے ریاست جموں کشمیر کی مستقل تقسیم کے خلاف اور ریاست کی مکمل آزادی کیلئے عمر قید قبول کی لیکن اپنی قوم کے عزت و وقار اور دنیا بھر کے حریت پسندوں کے عزت و وقار پر حرف نہیں آنے دیا۔انہوں نے کہا کہ قابض قوتیں ریاست کی آزادی کی آوازوں کو دبانے کے درپے ہیں اور اس مقصد کیلئے بھارتی اور پاکستانی مقبوضہ علاقوں میں آزادی پسندوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے تاکہ تقسیمِ ریاست کے ظالمانہ اور توسیع پسندانہ منصوبے کو مکمل کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر نامی خطے میں پسماندگی، غربت، بدحالی، بے روزگاری اور بدترین مہنگائی کے ذمہ دار وظیفہ خور سیاستدان اور کرپٹ بیورو کریسی ہے۔ قوم ان کی حقیقت سے آشنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیر اعظم تنویر الیاس آزادی، حریت اور قومی وقار کے مفہوم سے ناآشنا شخص ہے جو پیسے کے بل بوتے پر اقتدار میں آ کر بونگیاں مارتا ہے۔ایک کرپٹ اور بدکردار شخص ریاست کی آزادی کیلئے قربانیاں دینے والوں کو انڈیا اور امریکہ کا ایجنٹ کہہ کر اپنی نااہلی، کام چوری اور بدکرداری کو نہیں چھپا سکتا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں