24 گھنٹے گذرنے کے باوجود مکمل سرکاری نتائج کا اعلان نہ کیا جا سکا

مظفراباد (دھرتی نیوز)آزاد جموں‌و کشمیرالیکشن کمیشن 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی مظفر آباد ڈوثزن کے مکمل رزلٹ دینے میں ناکام رہا ہے.مظفرآباد ڈویژن میں کل 669 نشستوں میں سے 535 نشتوں پر ہونے والے انتخابات میں 480 کامیاب کونسلرز اور ممبران ضلع کونسل کامیاب قرار دے دیئے گے ہیں. الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کیئے گئے سرکاری نتائج کے مظفرآباد آزاد امیدواروں نے 165نشتیں اپنے نام کرلیں ۔سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 104 نشستیں حاصل کرکے آگے ہے، تحریک انصاف 102 نشستیں حاصل کرکے دوسرے نمبر پرہے. مسلم لیگ ن آذاد کشمیر نے 86اور مسلم کانفرنس 21نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی.تحریک لبیک نے بھی ایک نشت حاصل کی ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں