27دسمبر کا دن سیاہ دن کے طور پر جانا جاتاہے،سردار محمد یعقوب خان

اسلام اباد() سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر، ممبر قانون ساز اسمبلی سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ27دسمبر کا دن تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر جانا جاتاہے، دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو نے نہ صرف پاکستان بلکہ اقوام عالم میں خواتین کے لیے ایک رول ماڈل کا کردار ادا کیا، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے اپنے لہو سے پارٹی کی آبیاری کی ہے، ذولفقار علی بھٹو، محترمہ بے نظیر بھٹو نے عوامی جدوجہد اور حقوق کے لیے اپنی جانوں کا نذارنہ پیش کیا جس پر ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، آج کے دن یہ عہد کرتے ہیں کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے ادورئے مشن کو مکمل کریں گئے، عوامی حقوق روٹی،کپڑا،مکان کے لیے اپنا جاندار کردار ادا کریں گئے، اور ہر پاکستانی تک روٹی،کپڑا،مکان پہنچا کر ہی دم لیں گئے، ان خیالات کاا ظہار انہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کے موقع پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا نظریہ عوام کی فلا ح وبہبود ہے جس کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، کشمیر کے حوالے سے محترمہ بے نظیر بھٹو کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کا کشمیری ہمیشہ یاد رکھیں گئے، انہوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر ہو یا کوئی بھی عوامی تحریک محترمہ کا کردار ہمیشہ صف اول میں ہوتا تھا، اس موقع پر انہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹوکے لیے خصوصی دعائے مغفرت کی.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں