6اگست کو پونچھ ڈویژن میں مکمل پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) ٹرانسپور ٹ ورکرز یونین ، گڈز ٹرانسپورٹ یونین نے پیپلزرائٹس فورم کے مطالبات کی حمایت میں 6اگست کو پونچھ ڈویژن میں مکمل پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اس روز پونچھ ڈویژن کے چاروں اضلاع اور تمام تحصیلوں میں کوئی بھی پبلک سروس یا مال بردار گاڑی سڑک پر نہیں چلے گی اور اسی روز آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان بھی کیا جائے گا ، حکومت نے اگر ہمارے مطالبات کو تسلیم نہ کیا تو پھر ٹرانسپورٹرز اور ٹریڈ یونینز کی مشاورت سے غیر معینہ مدت کیلئے بھی پہیہ جام ہڑتال کرنے سے گریز نہیں کریں گے، اس حوالہ سے ہمارے تمام اضلاع میں ٹرانسپورٹرز سے رابطے جاری ہیں ، یہ اعلان گزشتہ روز ٹرانسپور ٹ ورکرز یونین ، گڈز ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداران نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ان عہدیداران نے کہا کہ ہم پیپلزرائٹس فورم کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور کامیابی تک ان کی پشت پر کھڑے ہیں ، ہم اپنے مطالبات سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے ، ہم حکمرانوں کو یہ باور کروانا چاہتے ہیں کہ کشمیریوں نے باغیر ت نمائندے ابھی زندہ ہیں ان کے ہوتے ہوئے کوئی تقسیم کشمیر کو تصور بھی نہیں کر سکتا ،ہم آزادکشمیر کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دلوانے کی جدوجہد کر رہے ہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ بجلی پر غیر ضروری اور ناجائز ٹیکسز کی وصولی بند کی جائے ، ہمارا مشن ہے کہ آزادکشمیر میںلینٹ افسران، بیورو کریسی اور ججز کو دی جانے والی مراعات واپس لی جائیں ، پندرہویں ترمیم اور ٹورازم اتھارٹی کی منظوری سے گریز کیا جائے ، دوران احتجاج گرفتار ہونے والوں کو فوری رہا کیا جائے اورکھڈ واقعہ کی تحقیق کروائی جائے ، گریڈ سولہ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں فوری اضافہ کیا جائے ، آٹا پر گلگت بلتستان کی طرح سبسڈی فراہم کی جائے ،ان مطالبات کو لیکر اب نہ صرف تمام سیاسی جماعتیں ، تاجران ، ٹریڈ یونینز متحد و متفق ہیں ، عوام کے ٹیکسز پر عیاشیاں کرنے والوں کو اب زیادہ مہلت نہیں دی جاسکتی ، کھڈ بازار میں جن پولیس اہلکاران نے نہتے لوگوں پر تشدد کیا ان کے خلاف کارروائی کی جائے ، احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے ، اپنا حق مانگنے والوں پر تشدد ریاستی دہشت گردی کے مترادف ہے ،ان عہدیداران نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کی حیثیت کا متاثر کرنے کی کوشش کی گئی تو پھر ریاست بھر میں لوگ اٹھ کھڑے ہوں گے ، غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان نے ہمیں جو شناخت دی تھی ہم اسے کسی صورت نہیں ختم نہیں ہونے دیں گے اس کے لئے ہماری جان ہی کیوں نہ چلی جائے ، جس طرح ہمارے اسلاف نے زندہ کھالیں کھنچوائیں تھیں اور 47ءمیں ڈوگرہ فوج کو یہاں سے مار بھگایا تھا اسی طرح آج بھی ہم وہی جذبہ لئے باہر نکلے ہیں ، اگر ریاست کو تقسیم کرنے کی کوئی بات کی گئی تو شہداء، غازیوں کے وارث ابھی زندہ ہیں ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر عرفان اشرف نے جو زبان استعمال کی ہے وہ فوری معافی مانگیں اگر انہوں نے معافی نہ مانگی تو ہم پونچھ میں ان کا داخلہ بند کردیں گے ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز متحد و منظم ہیں اور سب کی مشاورت سے پہیہ جام کی کال دی گئی ہے اور چھ اگست کو ہم یہ ثابت کریں گے ٹرانسپورٹرز اس خطہ کے حقوق کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے ، ٹرانسپورٹرز نے ہمیشہ ہر تحریک میں اہم کردار ادا کیا اور آئندہ بھی یہ کردار نبھاتے رہیں گے ،

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں