60،000 ہزار مستحق خواتین کو رقم کی ادائیگی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادکشمیر ریجن میں بینظیر کفالت پروگرام کے تحت 60،000 ہزار مستحق خواتین نے بائیومیٹرک ویرفیکشن کے ذریعہ اپنی رقوم وصول کر لی ہیں جو کہ کل تعداد کے ٪72فیصد ہیں۔خواتین کے مسائل کے فوری حل اور فراہمی آگائی کے لیئے ریجنل ڈائریکٹر بی آئی ایس پی آزادجموں و کشمیر ریجن ڈاکٹر عبدالعزیز قریشی نے متعلقہ ٹیم کے ہمرا لائیو ای کچہری کا انعقاد کیا۔ ای کچہری میں مختصر وقت میں 50 کے قریب مستحقین کی فون کالز اٹینڈ کیں جن میں ایسے افراد بھی شامل تھے جو کہ ابھی تک بی آئی ایس پی کے بینفشریز نہیں ہیں ان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر بسپ نے کہا کہ حالیہ این ایس ای آر سروے میں حکومت پاکستان نے غربت شماری کے اسکور کی بنیاد پر ان تمام لوگوں کو بینظیر کفالت پروگرام میں شامل کیا ہے جن کا غربت شماری کے اسکور 32 سے کم ہے اور اہلیت کی تصدیق کے حوالہ سے بتایا کہ سروے کے وقت لکھوائے گئے موبائل فون پر 8171سے پیغامات وصول ہونے پر اہلیت کنفرم ہو جاتی ہے اس کے بعد مستحق خواتین اپنے پیسے بینک الفلاح کے قائم کر دہ ریٹیلرز/ پوائنٹ آف سیل سے بذریعہ بائیومیٹرک تصدیق وصول کر سکتی ہیں۔ ڈاکٹر عبدالعزیز قریشی نے ای کچہری میں معلومات کی آگائی کے حوالہ سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پاس پاکستان میں تمام گھرانوں کا سب سے بڑا معاشی و سماجی ڈیٹا بیس موجود ہے، جو سائنسی طور پر ڈیزائن کیے گئے سروے کا نتیجہ ہے۔ رجسٹری ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے بی آئی ایس پی اپنے ٹارگٹڈ غیر مشروط اور مشروط کیش ٹرانسفر پروگرام کے علاوہ اسے تخفیف غربت و سماجی تحفظ کی مختلف پالیسوں اور پروگراموں کی منصوبہ بندی کے لیئے بھی استعمال کر رہا ہے۔ ای کچہری میں بسپ بینفشریز اور لوگوں کے سوالات کا جواب دینے کے لیئے متعلقہ ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ ریجنل آفس میں موجود رہی۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ای کچہری کی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر خصوصی اقدامات راجہ سجاد، اسٹنٹ ڈائریکٹر بلال خان، میڈیا آفیسر واجد رفیق چورہدری اور اسسٹنٹ عنایت اللہ خان شامل تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں