مجوزہ پندرہویں آئینی ترمیم مسترد، جے کے پی پی کا 26جولائی کو احتجاج کا اعلان

راولاکوٹ(دھرتی نیوز)جموں کشمیر پیپلز پارٹی کا ہنگامی اجلاس نزد بلدیہ اڈہ رہائش گاہ سردار خالد ابراہیم خان ضلعی صدر سردار محمود صابر منعقد ہوا جس میں ممبر ایڈوائزری کونسل سابق امیدوار اسمبلی سردار اسد ابراہیم خان نے خصوصی شرکت کی۔عہدیداران اور کارکنان نے کثیر تعداد بھی اجلاس میں موجود تھے۔طویل مشاورت کے بعد اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 26 جولائی 2022 کو متوقع مجوزہ 15 ویں آ ئینی ترمیم جسمیں ریاست کے سیٹ اپ کو لاحق خطرات شامل ہیں اس کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جاے گا اور کسی بھی ایسی ترمیم کو عوامی طاقت سے مسترد کیا جائے گا۔ اسی کے ساتھ ساتھ ٹورازم اتھارٹی بل جس میں مبینہ طور پر غیر ریاستی افراد کو زمین الاٹ کی جائے گی کسی صورت قابل قبول نہ ہے۔ اشیاء خوردونوش و بجلی کے بلات میں بے تحاشا ٹیکسز کے اضافے کو بھی مسترد کرتے ہیں اور پونچھ کی موجودہ بگڑتی ہوہی سیاسی صورتحال عوامی حقوق مانگنے کی پاداش میں گرفتار کارکنان پر قائم من گھڑت اور بے بنیاد مقدمات کو فوری طور پر ختم کر کے انہیں غیر مشروط طور پر رھا کیا جائے۔ جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام 26 جولائی بمقام راولاکوٹ ایک تاریخی احتجاجی مظاہرہ کیا جاے گا جسمیں تمام سیاسی جماعتوں کے عہدیداران کارکنان انجمن تاجران ٹرانسپورٹ یونینز ٹریڈ یونینز سول سوسائٹی طلباء یونینز سوشل میڈیا ایکٹوسٹ پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے شرکت کی اپیل ہے۔ اس اجلاس سے سابق ضلعی صدر سردار جاوید نثار، چئیرمین میڈیا ڈویلپمنٹ عمیر پرویز خان، افتخار ایوب ایڈووکیٹ، سردار نیاز رضا، سردار خلیق اشرف، سردار ندیم اسحاق، سردار بلال نواز، سردار سعید، سردار خالد محمود، سردار نعیم خان و دیگر نے خطاب کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں