راولاکوٹ، 4جولائی سے ماں اور بچے کا ہفتہ منانے کا فیصلہ

راولاکوٹ( دھری نیوز )محکمہ صحت کے زیر اہتمام ماں اور بچے کی صحت پر خصوصی واک 4جولائی سے 9 جولائی تک ماں اور بچے کا ہفتہ منایا جاے گا آزادکشمیر کے 3لاکھ88ہزار بچوں کو امیونیٹی خوراک دی جاے گی جبکہ گھروں میں جا کر خواتین کو صحت پر خصوصی مشوریدئیے جائیں گے ضلع پونچھ میں پندرہ ہزار بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی گولیاں کھلائی جائیں گی اور پانچ سو بچوں کو امیونیٹی بوسٹ کی ادویات دی جائیں گی محکمہ صحت کے زیر اہتمام 4جولائی سے 9جولائی تک ماں اور بچے کی صحت پر مہم کے آغاز سے قبل ڈی ایچ او آفس سے ڈپٹی کمشنر آفس تک خصوصی واک کی گی جسمیں محکمہ صحت کے ھکام اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی اس سے قبل محکمہ صحت پرائمری ہیلتھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فاروق اعوان ڈی ایچ او راولاکوٹ ڈاکٹرجواد کیانی ڈاکٹر نصرت اور دیگر نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوے بتایا کہ ماں اور بچے کا ہفتہ منانے کا مقصد حاملہ خواتین کو غذائی کمی پورا کرنے اور غذائی کمی کا شکار بچوں کی اور مدافعت بڑھانے کی ادویات دینا اور پیٹ کی بیماریوں سے بچانے کے لیے گولیاں کھلائی جائیں گی انہوں نے بتایا کہ ہر سال پاکستان میں دس لاکھ بچے غذائی کمی کے باعث انتقال کر جاتے ہیں جبکہ ماوں کی کمزور صحت کے باعث کمزور بچوں کی پیدائش کے باعث بھی پانچ سال تک کے بچوں میں موت کی شروع زیادہ ہے جس سے بچنے کے لیے محکمہ صحت ہر سال دو دفعہ مہم شروع کرتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں