پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، جماعت اسلامی راولاکوٹ کا احتجاج

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) حکمرانوں کی عیاشیوں کی قیمت غریب عوام سے وصول کی جا رہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روز بروز ظالمانہ روٹی چھیننے کے برابر ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی راولاکوٹ سردار عدنان رزاق نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مراعات یافتہ طبقہ پاکستان کے وسائل لوٹ رہا جس کی سزا عام آدمی کو مل رہی۔ محنت کش طبقہ دو وقت کی روٹی کو ترس رہا اور حکمرانوں کے بینک بیلنس اور جائدادوں میں اضافے ہوتے جا رہے، اگر حکومت اور واپڈا نے اپنی روش نہ بدلی تو گرڈ سٹیشن کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی بجائے ججوں، جرنیلوں، حکمرانوں اور بیوروکریٹس کی مراعات ختم کی جائیں اور اس سے غریبوں کو ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں لیٹر پٹرول، ہزاروں یونٹ بجلی اور گیس ان ظالموں کو مفت دینا طبقاتی تقسیم کو مزید گہرا کر رہی، اب وقت آ گیا ہے کہ عوام اپنے حقوق کی خاطر اس ظالمانہ، جابرانہ اور استحصالی نظام کے خلاف نکلیں اور جڑ سے اکھاڑ پھینکیں بصورت دیگر ظالم اپنا ظلم بڑھاتے جائیں گے اس موقع پر مولانا خالد، باسط شبیر، وسیم صیاد، تنویر اسلم، محمد نذیر خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں