بدھ 04  اگست 2021ء
بدھ 04  اگست 2021ء

راولاکوٹ،کروناوائرس کے کیسز میں اضافہ،پانچ اپریل پیر سے مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)راولاکوٹ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد لاک ڈاؤن میں پیر سے مزید سختی کر دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راولاکوٹ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق جملہ سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات، سکولز، کالجز و یونیورسٹیز و دیگر مدارس 04 اپریل رات 12 بجے سے 18 اپریل تک مکمل طور پر بند رہیں گے۔ اندرون و بیرون ضلع سمیت انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہے۔ سرکاری و پرائیویٹ دفاتر ماسوائے لازمی سروسز کے حامل ادارہ جات جن میں محکمہ مال، پولیس، صحت عامہ، برقیات، نادرہ، جنگلات کا فیلڈ سٹاف، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس و پبلک ہیلتھ کے علاوہ دیگر تمام سرکاری وپرائیویٹ محکمہ جات بھی 04 اپریل رات 12 بجے سے 11 اپریل تک بند رہیں گے۔ ضلع پونچھ میں کھیلوں کی جملہ سرگرمیوں پر بھی 11 اپریل تک مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ضلع ہذا میں جملہ مالی عدالتیں بھی اس دوران بند رہی گی۔ کاروباری مراکز سوائے سبزی،فروٹ، کریانہ سٹور، تندور،بیکری، دودھ کی دکانات، گیس سیلنڈرز کی ایجنسیز کے علاوہ دیگر تمام کاروباری مراکز پر بھی پابند عائد ہو گی۔ پابندی سے مستثنیٰ دکانات بھی صبح 8 تا شام5 بجے کے اوقات کار پر پابندی کریں گی۔ ضلع ہذا میں سیاحوں کی آمد پر بھی دوہفتوں کیلئے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ہوٹلز،شادی ہالز، ریسٹورینٹس کی انڈور و آؤٹ ڈور دونوں سروسز پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکم نامہ کے مطابق لاک ڈاؤن کی نسبت ایک ہفتہ کے بعد دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تحت ضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ حکم نامہ اپریل رات 12 بجے سے نافذ العمل ہو گا۔ہ  

آج کااخبار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم